• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست ختم ہونی چاہئے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست ختم ہونی چاہئے، پولنگ اسٹیشن ہی نہیں جمہوریت بھی یرغمال ہے۔ شفاف انتخابات کے انعقاد تک جمہوری عمل کا تسلسل برقرار نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین ٹاؤن لاہور میں ترازو کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرجماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں جس مہنگائی کاآغاز ہوا، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اسے عروج پرپہنچا دیا، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، وقت آگیا کہ حکمران اشرافیہ اب خود قربانی دے اور اپنی مراعات کم کرے۔ ایوانوں سے لے کر چوکوں چوراہوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور آنے والے دنوں میں حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے۔انکاکہناتھا کہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے ضمنی اور آئندہ انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں۔
ملک بھر سے سے مزید