• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر خان شہید کا 23 واں یوم شہادت، فوج کے چاق و چوبند دستے کا گارڈ آف آنر

کراچی(ٹی وی رپورٹ)نشان حیدر پانے والے اور کارگل محاذ پر جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 23 واں یوم شہادت منایا گیا، صوابی میں شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، مزار پر پھول رکھے، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے تقریب میں شرکت کی۔