راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز و ڈائریکٹر اسٹاف ٹو کمشنر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نوشین اسرار نےگزشتہ روز بورڈ آفس میں سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباوطالبات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔سہولت سنٹر راولپنڈی کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ باہر سے آنے والے طلباء و طالبات ایک چھت تلے تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور ان کو این او ی مائیگریشن ویریفکیشن اور ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ آدھے گھنٹے کے اندر مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر بورڈ کا چہرہ ہے اگر سائلین یہاں سے مطمئن اور خوش ہو کر جاتے ہیں تو بورڈ کی نیک نامی اور عزت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے بورڈ ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سہولت سنٹر پر بیٹھ کر ایمانداری خوش اخلاقی سے کام کریں۔ انہوں نے بورڈ آفس میں قائم کینٹین کا بھی دورہ کیا ۔