کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے،اپنے ایک بیان میں چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے ای پی سی کے اس فیصلے کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے موسمی حالات کا بہانہ بنا کر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔