• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے صوبہ ڈیم بن چکا، جلال محمود شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 15برسوں سے برسر اقتدار کرپٹ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سندھ ایک ڈیم بن چکا ہے،کراچی تا کشمور ہونے والی موسلادھار بارشوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کا پو ل کھول کر رکھ دیا ہے،کہاں ہیں سندھ کے وزیر جو اپوزیشن کو گالیاں دینے میں سارا دن مصروف رہتے ہیں، آج سندھ ڈوب چکا ہے لیکن سندھ کے وزراء اپنے حلقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے کراچی میں فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ سندھ کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سندھ حکومت کے رین ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،حالیہ بارشوں کے باعث متعدد افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے پر مراد علی شاہ اور دیگر پر مقدمہ دائر کر کے گرفتار کیا جائے۔