• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں کچلاک سے امیدوار نامزد کرینگے ،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کچلاک کے زیر اہتمام ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ کی قیادت میں کاکڑ ہاس میں شمولیتی تقریب ہوئی ۔جس سے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اظہار کاکڑ ہاشم کاکڑ وسیم بلوچ نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچلاک تنظیمی حوالے سے نیشنل پارٹی کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔ اس میں حنیف کاکڑ اسد افغانی سمیت دیگر قائدین کی جہد مسلسل و محنت نے بنیادی کردار ادا کیا۔اور آج عوامی حوالے سے بھی نیشنل پارٹی مضبوط و منظم ہورہی ہے۔قائدین نے کہا کہ افسوس کہ کچھ متعصب سیاسی جماعتیں کچلاک کے دوستوں میں قومیت کے تعصب کا جال بچھا رہی ہیں جو منفی عمل ہے۔ جدید دور میں بھی عوام کو ورغلانا خیام خیالی کے سوا کچھ نہیں۔رہنمائوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست 1920 کی بلوچ شعوری سیاست کا منظم تسلسل ہے۔جو بیج میر عبدالعزیز کرد اور میر یوسف عزیز مگسی نے اپنے رفقا کے ساتھ بوئے تھے۔تاریخ میں بلوچ پشتون اکابرین نے اکھٹے جدوجہد کی۔اور سامراج و استعمار کا مقابلہ کیا۔افسوس کہ لوگ بلوچ پشتون اقوام میں تعصب کی سیاست کرکے خود کی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔رہنمائوں نے کہا کہ عوام خصوصا نوجوانوں کو پرکھنا اور سوچنا ہوگا کہ آج عوام کا رخ و رجحان نیشنل پارٹی کی طرف کیوں ہے۔وجہ صاف ظاہر ہے کہ نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست و باکردار قیادت کی بدولت ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ کچلاک کے عوام کو سیاسی شعبدہ بازی نعروں نام نہاد قوم پرستی اور مذہب کو سیاست کی نظر رکھنے والوں کا مقابلہ سیاسی شعور سے کرنا ہوگا، آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کچلاک سے نیشنل پارٹی کے امیدوار نامزد کرینگے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی میں شکیل احمد، حاجی اکبر شاہ ،آدم خان، میر وائس کاکڑ ، سید محمد شہباز خان، ریاض خان، اکرام کاکڑ ،وکیل بلوچ، نصیب اللہ بصیر احمد شاہوانی، فیض محمد، طارق کاکڑ، عزت اللہ خلجی ،صبغت اللہ کاکڑ حضرت کاکڑ، جمیل خان احمد خان، محمد حنیف آغا، محمد دین خان، اسداللہ دومڑ، محمد خان ،محمد اسلم، محمد اعظم کاکڑ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت اختیار کر ے والوں کو پارٹی جھنڈے پہنائے گئے۔
کوئٹہ سے مزید