• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پروجیکٹ کی آبی سرنگ کی بحالی کیلئے چینی کنٹریکٹرز فعال

اسلام آباد(خالد مصطفی) 969؍ میگا واٹ بجلی کے پیداواری پروجیکٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورکی ساڑھے تین کلومیٹرز طویل ٹیل ریس سرنگ کو فعال اور چالو کرنے کے لئے چینی کنٹریکٹر کو فعال کردیا گیا ہے۔ سرنگ پانی کے بھائو کی بندش کی وجہ سے خشک اور گزشتہ 6؍ جولائی سے بجلی کی پیداوار بھی معطل ہوگئی ہے۔ پالیسی ساز سطح پر حکام نے یہ معاملہ این آئی سی ایل نیشنل انشورنس کمپنی میں اٹھایا تاکہ تعمیر نو پر اخراجات کی ادائیگی کیلئے زورڈالا جاسکے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی لمیٹڈ نے چار سال قبل این آئی سی ایل سے معاہدہ کیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید