• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والی رقوم کا خود کارنظام بنادیا،اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےاعلان کیا ہے کہ بینک پروسیڈز رئیلائزیشن سرٹیفکیٹ برقی طور پر جاری کریں گے،جب کسی صارف کو بیرون ملک سے اپنے اکاؤنٹ میں پاکستانی روپے میں رقم موصول ہوتی ہے تو بینک اسے رقم کا ثبوت جاری کرتا ہے جسے پروسیڈز ریئلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آر سی) کہتے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات پر بینکوں نے اس سرٹیفکیٹ کے اجرا اور تصدیق کا عمل خود کار بنا دیا ہے۔ اب جونہی رقم اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہوگی، صارف کو فوری طور پر ایک الیکٹرانک پی آر ای موصول ہوجائے گا، مزید یہ کہ بینک اپنے صارفین کو برقی طور پر پی آر سیز کا ایک اسٹیٹمنٹ بھی جاری کریں گے جس میں سال کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی تمام ترسیلات کی تفصیل درج ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید