• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حلقہ بندیاں، سپریم کورٹ میں PTI کی دوبارہ درخواست دائر کرنیکی استدعا منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے عام انتخابات کے لیے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی آئینی درخواست کو حلقہ بندیو ں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء کی بناء پر غیر موثر قراردے دیاہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے کے لیے ترمیم شدہ درخواست داخل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے ،جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز درخواست کی سماعت کی توجسٹس اعجاز الاحسن نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نئی حلقہ بندیوں کو رکوانے کیلئے یہاں پر الیکشن کمیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی ،نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکی ہیں، عدالت کے استفسار پر فاضل وکیل نے بتایا کہ 3 اگست کو نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید