اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ بارشوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہوا،بارشوں سے بلوچستان میں سب زیادہ جانی و مالی نقصان ہواہے ، نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ سروے کرائیں گی، وفاقی حکومت نے سیلاب کے دوران اپنے عزیز و اقارب کو کھو دینے ے والے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے معاو ضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ معاوضہ 80فیصد لوگوں کو فراہم کیا گیا ہے اب تک 630افراد ہلاک ، 1130زخمی ہو چکے ، 72500 مکانات کو نقصان پہنچا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے فوری طور پر خصوصی پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔