لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بیٹی ’سماویہ ‘کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، 2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور پیدائش کے بعد بھی ان کی سرجری کی گئی تھی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔