• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام”سلام پاکستان“سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت دنیا کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی اور اس ہجرت نے ہجرت مدینہ کی یاد تازہ کردی،آج دو قومی نظریہ کو جھٹلانے والوں کو اس کی حقیقت کا اندازہ ہوگیا پاکستان عطيہ خداوندی جو ہمیشہ قائم رہنے کے لے معرض وجود میں آیا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان اور روٹرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام 75 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں ”سلام پاکستان“ سیمینار سے خطاب میں کیا ،جس کی صدارت پروفيسر ڈاکٹر حميد رضا صدیقی نے کی،مہمانان میں شعیب اکمل ہاشمی قریشی،کرنل ناصر خان،پروفیسر محمد یاسر طاہر خان، ماہر تعلیم محمد وسیم، عبداللہ چنگوانی، زمان خان اعوان، محمد طحٰہ ، محمد افتخار ندیم قادری اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعيم اقبال نعيم شامل تھے،اس موقع پر کالجز کے طلبا و طالبات کے درمیان ملی نغمے اور تقاریر کے مقابلے ہوئے۔
ملتان سے مزید