اسلام آباد (نمائندہ جنگ)لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام 23 اور 24 ستمبر کو عالمی جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کا افتتاح چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر یں گے ،پریس ریلیز کے مطابق جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں کیا جائیگا، کا نفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز ،سنیئر وکلاء ،بین الا قوامی ماہر ین قانون اور دیگر اہم شخصیات شر کت کر یں گی۔