• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں، شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی (خبرایجنسی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر میں فی الحال بارش کا امکان نہیں، گرمی کی وجہ بھارتی ریاست گجرات میں موجود سسٹم ، بدلتی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرمی کی وجہ بھارتی ریاست گجرات میں موجود سسٹم ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا کہ 10 اور 11 ستمبرکو سندھ میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم فوری طور پر کراچی میں بارش کا فل الحال کوئی امکان نہیں اور سسٹم کاجائزہ لے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید