• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کے چہلم پر 2کروڑ 11 لاکھ افراد کا کربلا میں اجتماع

بغداد،کراچی(اے ایف پی /نیوزڈیسک) حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین کربلا پہنچے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق اور ایران کی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی کا کہنا ہے اربعین کے اجتماع میں شرکت کے لیے 2 کروڑ11 لاکھ زائرین پہنچے ہیں۔اربعین میں زائرین کی تعداد 1438ہجری میں ایک کروڑ12لاکھ ، 1439ہجری میں ایک کروڑ 48لاکھ ، 1440ہجری میں ایک کروڑ 53لاکھ، 1441ہجری میں ایک کروڑ 52لاکھ، 1442ہجری میں ایک کروڑ 45لاکھ، 1443ہجری میںایک کروڑ 63لاکھ ،امسام یعنی1444ہجری میں2 کروڑ 11لاکھ98ہزار640رہی۔
اہم خبریں سے مزید