• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ضلعی انتظامیہ، اور ادارہ تحفظ ماحول ملتان کے اشتراک سے شجرکاری کی جامع مہم کا آغاز کردیاگیا جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے کوکا کولا بیوریجز، ضلعی گورنمنٹ اور ادارہ تحفظ ماحول کے تعاون سے کیا۔ کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ زرعیہ ملتان نے بڑے پودے، اور ان کی دیکھ بھال کا بندوست کیا ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے۔وائس چانسلر آصف علی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ نے صحیح معنوں میں ماحول کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحول ملتان مصباح الحق لودھی نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم جامعہ زرعیہ ملتان کے سر سبز پاکستان ویژن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی ماحول دوست کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ زرعیہ ملتان یوآئی گرین میٹرکس میں پاکستان میں پہلے نمبر پر جبکہ دنیا بھر میں 250 نمبر پر رینک کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری اس مہم کا صرف ایک حصہ ہے جس کو اس ادارہ نے ہمیشہ سے قائم رکھا ہوا ہے۔
ملتان سے مزید