• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان قتل، لئی سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد، 65 سالہ شخص ڈوب گیا، ٹریفک حادثہ میں ایک جاں بحق

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں 4فرادجان کی بازی ہارگئے ،تھانہ پیرودھائی کو شہزادبٹ نے بتایاکہ تین بجے رات گلی میں فائرکی آوازسنائی دی جس پرمیں بلال اورجمال کے ہمراہ ، باہرگلی میں آیا ۔ نامعلوم ملزم نے میرے بھائی محمدرفیق بٹ کوقتل کرنے کی نیت سے سیدھے فائرکئے ۔میرابھائی خون میں لت پت اپنی ہمشیرہ کے مکان کے سامنے دروازہ پرپڑاتھا ،جس کوہولی فیملی ہسپتال لارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں نالہ لئی سے بوری بندلاش برآمدہوئی۔ ذرائع کے مطابق چوکی گلریزکے علاقہ میں ہائی کورٹ روڈ گلی نمبر11 کے ساتھ نالہ لئی سے منگل کوایک بوری میں بندنامعلوم شخص کی نعش ملی ۔اے ایس آئی احمدشیرنے بتایاکہ بوری میں نامعلوم شخص کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ لاش ہفتہ دس دن پرانی معلوم ہوتی ہے جوانتہائی خستہ حال اورناقابل شناخت ہے ۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کی ایف آئی آردرج کرلی ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں 65سالہ شخص نالہ لئی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا،سب انسپکٹرلال خان نے بتایاکہ منگل کی صبح نالہ لئی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی بعدازاں شناخت محمدجمیرکے نام سے ہوئی جوسوات کارہنے والاتھا ۔اس کے بیٹون نے پولیس کوبتایاکہ ان کاوالدذہنی طورپراپ سیٹ تھا جومنگل کی صبح ساڑھے چاربجے کے قریب گھرسے نکلاتھا۔ جب کہ نالہ لئی کے قریب بھینسوں کے باڑے والے ایک شخص نے پولیس کوبتایاکہ صبح پانچ بجے کے قریب نالہ لئی سے ایک شخص کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے کچھ دیکھائی نہ دیابعدازاں روشنی پھیلنے پرایک شخص لئی میں مردہ پڑادیکھاگیا۔تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر منگل کو 60 سالہ سید اصغر حسین شاہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے گوڑھےشاہ کے رہائشی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور حادثے کی مرتکب کار ،ایل ایکس زیڈ 2349، کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف قتل خطاء کا مقدمہ درج کر لیا ۔متوفی سید اصغر حسین شاہ دربارعالیہ باواشاہ حسین بادشاہ گوڑھاسیداں کےگدی نشین بتائے جا تے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید