• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز میچز جیتنا ٹیم میں نئی پائی جانے والی خود اعتمادی کا ثبوت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے لئے پیغام لکھا کہ قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا ٹیم میں نئی پائی جانے والی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، اس چیز کو عامر جمال نے آخری اوور میں مزید اجاگر کیا۔ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کے لیے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے لکھا ہے کہ ’ہدف کا بہت اچھا دفاع کیا گیا۔ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی نے اچھا آخری اوور کرایا۔ مگر مڈل آرڈر پر اب بھی توجہ درکار ہے۔ یہ مسلسل فکر کی بات ہے۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پاکستان نے مسلسل دو میچوں میں کم ہدف کا دفاع کامیابی سے کیا ہے۔