لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نا ئب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ (ق ) کے رہنما سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی درخواستیں ایک ہی روز ایک ہی عدالت میں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔دونوں کی درخواستوں پر الگ الگ بینچ سماعت کریگا۔ مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس پر عدالت 3اکتوبر کو سماعت کریگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کریگا۔