اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈہشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت نے کینیڈین شہری سارا قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔والدہ ثمینہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز نے جو کیا اس کی مذمت کرتی ہوں اسے سزا ضرور ملے گی، ہفتہ کو سماعت کے دوران ثمینہ شاہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیا، وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہاکہ23 ستمبر کے صبح 12:37 منٹ پر ملزم نے واٹس ایپ میسج کیا،میسج میں شاہ نواز نے ثمینہ شاہ کو کہا آپ سارا کی فیملی سے رخصتی سے متعلق بات کریں،اس کے بعد ثمینہ شاہ سو گئیں ان کو نہیں معلوم رات کو پھر کیا ہوا،میں کچن میں تھی وقوعہ والے کمرہ سے کچن دور ہے،صبح 9:12 منٹ پر ثمینہ شاہ کو کال آتی ہے تو یہ وہاں پہنچتی ہیں،جب ثمینہ شاہ وقوعہ پر پہنچتی ہے تو لڑکی فوت ہو چکی تھی،ہمارا کردار صرف یہ تھا کہ ملزم کو کمرے میں بیٹھا کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے وہاں آکر ملزم کو گرفتار کر لیا،عدالت نے کہاکہ آپ نے جو کالز کا پرنٹ ساتھ لگایا یہ اس میں تو کال بھی آئی ہوئی ہے؟، وکیل نے کہاکہ جی بالکل صبح 9:12 بجے پر کال آئی تھی 12:37 پر وائس ایپ آیا تھا،معاون وکیل نےکہاکہ وکیل راؤ عبد الرحیم صاحب لاہور ہیں مدعی کی طرف سے وکالت نامہ دینا ہے، تفتیشی افسر نے کہاکہ کینیڈا سے سارا کی فیملی بھی آئی ہے آج پولیس کو بیان بھی دیں گے، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت3 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔