• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی وارمنگ مہم، راولپنڈی سمیت 5اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب ڈی وارمنگ (پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم) کا دوسرا فیز راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں یکم نومبر سے ہو گا۔ اس دوران ایک اعشاریہ چھ ملین بچوں کو دوسری خوراک دی جائیگی۔ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ برس27ستمبر کو ایک ہفتہ جاری رہنے والی مہم میں 5سے 14سال کے 2700نجی و سرکاری سکولوں کے ساڑھے 4لاکھ بچوں کو یہ دوا دی گئی تھی۔ رواں برس پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ مہم یکم اور 2نومبر کو ہو گی جس کا فالو اپ 4نومبر کو ہو گا۔ مہم کی ذمہ داری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ‘ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ‘ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیٹ کے کیڑوں کے باعث سکول جانیوالے 3ملین بچے رسک پر ہیں جن میں سے بیس تا پچاس فیصد کا تعلق راولپنڈی سمیت پانچوں اضلاع سے ہے۔
اسلام آباد سے مزید