• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے قتل کیس میں گرفتار دو بیٹوں کی ضمانت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے والد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیس کے ملزمان شہاب اور ابرار پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے تیسرے بھائی وقار، والدہ اور دو بہنوں سمیت بھابھیوں کی مدد اپنے والد نثار احمد کو قتل کیا تھا۔ گزشتہ روز شہاب اور ابرار کی درخواست ضمانت پر اپنے دلائل میں سید عاطف حسین شاہ گیلانی نے عدالت کو بتایا یہ وقوعہ رواں برس گیارہ جولائی کا ہے جبکہ مقدمہ بارہ اگست کو درج ہوا جس کا مدعی اسلام آباد کے ایک گائوں کا رہائشی اور مقتول کا رشتہ دار ہے جو وقوعہ کے وقت موجود ہی نہ تھا۔ اس نے رشتوں کے لین دین کی پرانی رنجش کو تسکین دینے کیلئے پورے کے پورے گھر کو اس کیس میں ملوث کر رکھا ہے ماسوائے ایک شخص کے جو سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی پر تھا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عدالت اس کیس میں مقتول کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت دو بہوئوں کی پہلے ہی ضمانت منظور کر چکی ہے جنہیں پولیس نے بھی بے گناہ قرار دیدیا تھا، عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر دونوں بھائیوں کی ضمانت منظور بھی کرلی۔
اسلام آباد سے مزید