راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری رہے اور گزشتہ روز مزید 191 مریض رپورٹ ہوئے ۔راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید111ریکارڈکنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد2799ہوگئی ۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چار مقامات سیل جبکہ 35 مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 34پوائنٹس کو 42ہزارروپے کےجرمانے ،119نوٹس جاری کئے گئے۔ ڈینگی کے شبہ میں راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں 243 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 160 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 123مریضوں کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔ہولی فیملی میں 72 بےنظیر ہسپتال میں 95 اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 76 مریض داخل تھے جن میں ایک مریض کی حالت نازک تھی۔ گزشتہ روز 109 مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں ان ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں 80 مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 2759 تک پہنچ گئی ،47مریض رورل اور 33مریض اربن ایریا زمیں رپورٹ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا پیدا کرنے کے الزام میں 3 سروس اسٹیشن اور پانچ فیکٹریاں سیل کر دیں۔