• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا واضح پیغام، ملک کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے اور دیگر اقدامات کیخلاف کارروائی کی جائیگی، شیریں مزاری

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے، امید ہے پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے اور دیگر اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آرمی چیف کے خطاب کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا امید ہے کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے پر امپورٹڈ حکومت اور دیگر سازشیوں کیخلاف کارروائی ہو گی، کٹ پیسٹ آڈیو لیکس ، سیاسی لیڈروں کیخلاف جعلی ایف آئی آرزاور جعلی خبروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔دریں اثناء ایک بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کو گڑھے میں بھیجنا شروع کیا اور اسحاق ڈار فائنل ٹچ دے رہا ہے، کیا امریکی مالی امداد کیساتھ ساتھ سیکورٹی بھی آئیگی؟ ، میڈیا پاک امریکہ تعلقات کو ری سیٹ کرنے کے بارے میں بہت زیادہ بات کر رہا ہے اسی وجہ سے آرمی چیف کو خاص طور پر امریکہ جانا پڑا ، ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ،وزیر مملکت اور امپورٹڈ حکومت کے دیگر سویلین ممبرز کے دورے ناکام ہو گئے ہیں مگر یہاں کیا ری سیٹ کیا جا رہا ہے؟ کیا ری سیٹ میں عمران خان کے ایبسولیوٹلی ناٹ کو تبدیل کرنا ، امریکہ کو فضائی حدود اور شاید اڈوں تک رسائی دینا ہے؟ انکا کہنا تھا کہ بغیر ایف آئی آر گرفتاریاں اور اغواء ہو رہے ہیں ، پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیں ان سوالوں کے جوابات کی ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید