• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 100کنفرم مریض رپورٹ ہوئےجس کے بعد کل تعداد 3090ہوگئی۔ نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے 52،راولپنڈی کینٹ وچکلالہ سے 23،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 14،گوجر خان دو،ٹیکسلا چھ، اور کلر سیداں ایک مریض ہیں ۔ اب تک پوٹھوہار ٹائون پری اربن سے 1506، راولپنڈی کینٹ 389، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 267، چکلالہ کینٹ 173،پوٹھوہار رورل 162، ٹیکسلا کینٹ 92،کہوٹہ47،ٹیکسلا رورل 16، گوجر خان 25، مری 9، کلرسیداں آٹھ اور ٹیکسلا سے12 مریض ہے۔ راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں  گزشتہ روز ڈینگی  کے شبہ میں 241مریض داخل تھے  جن میں  سے 125کا تعلق ضلع راولپنڈی سے  تھا۔  169مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے  ۔ ہولی  فیملی میں ڈینگی کے  49، بے نظیر ہسپتال   میں 110 اور ڈسٹرکٹ ہسپتال    82 مریض داخل تھے  ۔ گزشتہ ڈینگی کے شبہ میں  98 مر یض داخل کئے گئے۔