راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن میں366دیہی مراکز مال اور 818پٹوارسرکل فعال ہوچکے ہیں۔2655مواضعات میں سے 2384 کمپیوٹرائز ڈہو چکے ہیں۔ یہ بات اظہارسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ آئندہ ایک ہفتے میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام سیٹلمنٹ کیسز کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ملکر فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تمام بلاک کھیوٹس کو جتنا جلدی ہو سکے ان بلاک کیا جائے اور ڈیجیٹل گرداوری کے کام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔