• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریونیو پنجاب کا ضلع مری کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (حنیف خالد) ضلع راولپنڈی کی 2تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں پر مشتمل ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلع مری بنانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد پنجاب میں چار نئے ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گورنر آف پنجاب نے نئے ضلع مری کے قیام کا فوری حکم دیا ہے۔ ضلع مری میں موجودہ تحصیل اور سب ڈویژن مری کے ریونیو اسٹیٹس شامل ہونگے جبکہ کوٹلی ستیاں تحصیل میں کوٹلی ستیاں کی تحصیل اور سب ڈویژن کے ریونیو اسٹیٹس شامل کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے اس نئے ضلع کے قیام کے متعلق بتایا کہ ضلع مری سیاحتی مقامات مری اور کوٹلی ستیاں بننے کا سارا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ یہ تاریخی فیصلہ خطے میں سیرو سیاحت پوٹینشل کو بھرپور استعمال کر کے علاقائی و قومی آمدنی میں اضافے کے وژن کو حقیقت بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید