• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت، جڑواں شہروں میں مزید 139 مریض رپورٹ

راولپنڈی ، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)  راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث تیسری ہلاکت کی سرکاری تصدیق کردی گئی ہے۔رواں سیزن میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جن میں دو کا تعلق راولپنڈی کینٹ و چکلالہ سے ہے جبکہ ایک پوٹھوہار ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 62کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد3910ہوگئی ۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹاؤن سے 29،راولپنڈی کینٹ وچکلالہ سے 14،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 11، کہوٹہ ایک،ٹیکسلا پانچ مریض ہیں ۔اس وقت ہسپتالوں میں177سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے 128ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں77مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 4272تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پمز میں 26،کیپٹل ہسپتال میں دو،فیڈرل ہسپتال میں نو ، ہولی فیملی ہسپتال میں پانچ، ڈی ایچ کیو میں ایک اور نجی ہسپتالوں میں 34 مریض رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید