• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج کا پاکستان میں برٹش کونسل کے ساتھ اشتراک ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میں او اور اے لیول کرانے والے ادارے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں برٹش کونسل کے ساتھ اشتراک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کنٹری ہیڈ عظمیٰ یوسف کاکہناہےکہ کچھ اسکولوں کے ساتھ براہ راست کام کرنے کے ماڈل کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ادھر وفاقی وزارت تعلیم نے ایڈیشنل سیکریٹری کی زیرصدارت آج اجلاس طلب کرلیا جس میں کیمبرج حکام بھی شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں برٹش کونسل کے ساتھ اشتراک ختم کرنے کا فیصلہ برطانوی پاؤنڈ میں مسلسل اضافے اور اخراجات کے پیش نظر کیا، اس سلسلے میں کیمبرج کی پاکستان میں سربراہ عظمیٰ یوسف نے وزارت تعلیم کے حکام کو خط بھی لکھا ہے جس پر آج بدھ 26 اکتوبر وفاقی وزارت تعلیم نے ایڈیشنل سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف تعلیمی بورڈز کے سربراہان، آئی بی سی سی کے افسران اور کیمبرج حکام شریک ہوں گے۔ کیمبرج کی پاکستان میں سربراہ عظمیٰ یوسف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کیمبرج اسسمنٹ، برٹش کونسل کے ساتھ شراکت میں پاکستان میں آپریشنز کے انتظام کے لیے کام کر رہی ہے تاہم، باقی دنیا میں کیمبرج اپنی اہلیت فراہم کرنے کے لیے اسکولوں کے ساتھ براہ راست کام کرتا ہے، ساتھ ہی کچھ ساتھیوں جیسے کہ برٹش کونسل بھی ۔ پوری دنیا میں، 30 فیصد امتحانی امور برٹش کونسل کے ذریعے انجام پاتے ہیں، جب کہ 70 فیصد براہ راست ماڈل کے ذریعے یا دیگر ساتھیوں کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید