• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ سیلاب میں ترکی کی امدادی سر گرمیاں ناقابل فراموش ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ترکیہ اور پاکستان کے پچھتر سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال تھے، جبکہ اس موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پاچا جے ،ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر ،پرو ریکٹرز، ڈینز، صدور شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ترکی نے پاکستان کے ساتھ ہر مسئلہ پر ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ترک حکومت اور عوام کا جذبہ قابل تحسین ہے ، ترک صدر کی طرف سے فوری امدادی سرگرمیاں اور پاکستان حکومت کیساتھ تعاون نا قابل فراموش ہے۔قبل ازیں افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سابق سفیر سہیل محمود تھے ۔
اسلام آباد سے مزید