• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کیلئے دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانا ممکن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران 2023میں دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن ہاؤس میں پاکستان میں ایرانی سفیر اور ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر (ICCIMA) کے صدر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایرانی چیمبر کے عہدیداران، سفارتکار اور ممتاز کاروباری شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حقیقی امکانات مستقبل قریب ہی میں کم از کم 5 ارب ڈالر ہیں اور یہ ہدف اگلے سال تک ہی حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ زمینی اور بارڈر ٹر یڈکا حصہ بہت سے جغرافیائی طور پر متصل اور ترقی یافتہ ممالک کی کل تجارت کا 70 سے 80 فیصد تک ہوتا ہےکیونکہ یہ نہ صرف مصنوعات کی قیمتوں میں مسابقت ممکن بناتا اور جہاز رانی کے اخراجات کو بھی بچاتا ہے۔ انہوں نے پاک ایران جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے ہم منصب چیمبرز کے درمیان ایک اور مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید