لاہور(ایجنسیاں)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے بڑی دھمکیاں دیں، ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی مگر لوگ ڈرے نہیں اورلانگ مارچ کیلئے نکل آئے ۔ لاہور میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ تحریک انصاف کو حکومت واپس کر دو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ‘ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ صرف اور صرف الیکشن ہے۔لاہور سے آزادی پاکستان کی بعد حقیقی آزادی کا آخری مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے، آج کے بعد مزید لوگ پابند سلاسل نہیں کیے جائیں گے۔