• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کو راولپنڈی میں سخت سیکیورٹی حصار میں رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو راولپنڈی میں سخت سیکورٹی حصار میں رکھا جائے گا۔تمام سرگرمی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ و ریکارڈنگ ہوگی جس کے بارے ہدایت کی گئی ہے کہ کم از کم دوہفتوں کاسٹوریج بیک آپ ہونا چاہیے۔مارچ کے سلسلے میں راولپنڈی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے پیر کو صوبائی وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا ۔ذرائع کے مطابق شرکاء کے علاوہ پی ٹی آئی چیف کے ٹھہرنے کیلئے الگ سے انتہائی سیکورٹی پر مبنی انتظامات کئے جارہے ہیں۔پنجاب ہاؤس، ریسٹ ہاؤس کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں کی کلیرنس لی جارہی ہے۔ادھر سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد داخلہ سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گوجر خان اور مندرہ کے درمیان شرکاء کا پہلا پڑاؤ ہوگا۔دوسرا پڑاؤ شمس آباد کے مقام پر ہوگا۔مارچ کے شرکاء ٹی چوک ،سواں اور پھر مریڑ حسن پہنچیں گے۔عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید