کوئٹہ(نامہ نگاران+ ایجنسیاں) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرماکی پہلی بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئےتو دوسری جانب گیس بندش اور پریشر کی کمی سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ گوادر میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی‘ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل‘فصلوں کو نقصان، کراچی کوئٹہ شاہراہ کی بندش کا خدشہ ‘لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے‘نشیبی علاقے زیر آب آگئے،سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل‘ شدیدطوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔گوادر کے علاقے دشت میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی۔قلات نامہ نگار کے مطابق قلات وگردونواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیاجبکہ سردی میں گیس کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔