• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک، غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی پالیسی پر نظر ثانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کا اعلان کیا ہے ،نئی پالیسی کے تحت 18 سال اور اس سے زائد عمر کے (بالغ) افراد اب پاکستان سے 5,000امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی فی دورہ لے جا سکتے ہیں ، جبکہ 18 سال سے کم عمر (نابالغ) افراد کو فی دورہ 2,500 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی ۔، بالغ اور نابالغ افراد کے لیے غیر ملکی کر نسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30,000 امریکی ڈالر اور 15,000 امریکی ڈالر ہوگی۔افغانستان کا سفر کرنے والوں کے لیے غیر ملکی کرنسی کی پالیسی 06 اکتوبر2021 ء کے نوٹی فیکشن کے مطابق برقرار رہےگی۔ بینک اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی فی دورہ حدیں فوری طور پر نافذ ہوں گی، جبکہ سالانہ حدیں یکم جنوری 2023 ء سے لاگو ہوں گی۔ دریں اثنا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کو تجارتی لین دین کے لئے ممنوع قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا مشاہدہ ہے کہ ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز ایسے لین دین کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں جو متعلقہ فرد کی خصوصیات (پروفائل) کے مطابق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید