• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار بازاروں میں مقررہ قیمتوں پر سبزیوں ،پھلوں کی عدم دستیابی

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار بازار وں میں سرکاری نرخناموں پر شہریوں کی شکایات کم نہ ہو سکیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی سے ہفتہ وار بازاروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے،چیف کمشنر کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔بازاروں کے نرخناموں کے مطابق آلو کی قیمت 80، پیاز 187،ادرک 332، لہسن320، ٹماٹر166، سبز توری125، ٹینڈا60، لوکی66، سفیدکدو 66، بھنڈی 86،کریلا78، بینگن 50،کھیرا 60، پالک20، ساگ24، مٹر 194، سبز مرچ 200، شملہ118، فراشبین 112، شلغم40، مولی 20، پھول گوبھی 50،بند گوبھی 115،چائنہ گوبھی 130، گاجر92 جبکہ سیب180 ، انار380 روپے کلو،کیلا130 روپےدرجن ، مالٹا 110، کینو 80 مسمی 110فی درجن،آلو بخارہ 220، انگور 330، ناشپاتی 180اور کھجو ر 450 روپےفی کلو مقرر کی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید