• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، ماہی گیروں کے جال میں نایاب مچھلی پھنس گئی

گوادر(آئی این پی)گوادر میں نایاب نسل کی مچھلی سن فش ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی پٹی گوادر میں ماہی گیروں کے جال میں نایاب نسل کی مچھلی آگئی۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی سن فش کہلاتی ہے۔ماہرین کے مطابق نایاب سن فش گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کا اوسط وزن دو ٹن تک ہوتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید