اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو انتظامات بھی کر لئے گئے ہیںریسکیو 1122 نے ’’ کوڈریڈ‘‘ جاری کرتے ہوئے ملحقہ اضلاع سے ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاںبھی راولپنڈی منگوا لی ہیں۔300 ریسکیو اہلکار ٹیکسلا، گوجر خان اور چکوال سے آنے والے جلوسوں کے ساتھ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں لانگ مارچ کی حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور پنجاب پولیس نے بھی اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی آمد کے بعد لانگ مارچ راولپنڈی کچہری چوک اور مری روڈسے گزرتا ہوا اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔ دس ہزار نفری کے علاؤہ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500اور 122کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائیگا۔ 1094ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔