• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو امید ہے عمران آئے گا تو پاکستان صیہونی ریاست کو تسلیم کرلے گا، مولانا فضل الرحمان

سکھر (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امید ہے کہ عمران خان آئے گا تو پاکستان صیہونی ریاست کو تسلیم کرلے گا، عمران خان تم کیا حقیقی آزادی کی بات کرتے ہو نہ تمہاری شکلیں ہیں اور نہ تمہارے کردار ہیں، لانگ مارچ نہیں آپ فرلانگ مارچ کررہے ہو ،آزادی کی بات وہ کرے گا جس کی تعریف شاہ عبدالعزیز سے ملتی ہو تم کو ان کے ناموں کا بھی پتہ نہیں ہے آپ کس کے نمائندے ہو اور کہاں سے آئے ہو اور تماشہ نظریہ قبلہ کیا ہے ۔ وہ شکارپور میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پیغام جمعیت کانفرنس کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ قبل ازیں مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ابھی اس کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ پتہ چلا گھڑی چوری سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپکا اصل ایجنڈا پاکستان کی ریاست کو نقصان پہنچانا تھا تم نے ملک کی معیشت کا ستیاناس کردیا امریکہ چاہتا تھا کہ چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری نہ کرئے اس لئے جب چین کے صدر کا دورہ تھا تو تم نے دھرنے دئیے اور اب سعودی عرب کا بادشاہ اور ہمارے دوست آرہے ہیں تو پھر لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کی باتیں کررہے ہو تم کہتے ہو کہ سب ایک ہوگئے ہیں ہاں میں بتاتا ہوں کیوں ایک ہو گئے،جب گاؤں پہ آگ لگے تو سب ملکر آگ بجھاتے ہیں اور اس وقت تمام سیاسی جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ ملک کو بچانا ہے آج کیا وجہ ہے کہ اسرائیل امید رکھے ہوئے ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گا تو اسرائیل تسلیم کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید