• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حُسن وہ حُسن کیا، جس حُسن میں کچھ ناز نہ ہو ...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: سما راج

ملبوسات: فِٹ وئیر برائیڈل کلیکشن بائے عمران ملک

زیورات: زیور بائے رضوان مجید

آرایش: Sleek By Annie

کو آرڈی یشن: عابد بیگ

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

جب صُبحوں اور شاموں میں ہولے ہولے سرد ہوائیں گُھلتی چلی جائیں، تو صرف آس پاس کا ماحول ہی نہیں بدلتا، مَن نگری کا موسم بھی بہت سہانا اور رومانی سا ہو جاتا ہے۔ چوں کہ ان دِنوں حسین رُت کے ساتھ شادی بیاہ کا سیزن بھی پورے عروج پر ہے، تو لیجیے، اِسی مناسبت سے ایک عُمدہ، حسین اور جدّت و ندرت سے بھرپورتقریباتی پیراہنوں کا انتخاب پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، سیاہ اور سُرخ کے امتزاج میں فُل ایمبرائڈرد ڈبل لئیر فرنٹ اوپن قمیص اور شرارے کا انداز کیسا شاہانہ لگ رہا ہے، تو ساتھ ہم رنگ بھاری زیورات کے انتخاب نے بھی لباس کی شان کچھ اور بڑھا دی ہے، پھر ہلکے پستئی اور رائل بلیو رنگ کے حسین کنٹراسٹ میں کام دار ڈبل لیئر شرارے، قمیص کی دِل کشی و رعنائی کے ساتھ میچنگ زیورات کی پھبن نرالی ہے، تو اسکن رنگ ڈبل لیئر میکسی کے حُسن و جاذبیت کے بھی کیا ہی کہنے۔ میکسی کا اِنر بنارسی ہے، جب کہ نیٹ اَپر پر موتی، نگوں کی ہم آمیزی کے ساتھ سلمے و دبکے کا دل کش کام کیا گیا ہے اور ساتھ ہم آہنگ زیورات کی تو کیا ہی بات ہے۔ اِسی طرح ٹرکوائز رنگ بھاری کام دار میکسی کا انداز بھی بہت ہی دِل رُبا سا ہے۔