• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کی کنونشن سینٹر کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی سفارش

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی سفارش کر دی ۔ چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق خدشہ ہےبلڈنگ گرا کر کنکریٹ کا جنگل بنا دیا جائیگا، بائی لاز کی خلاف ورزی ہوگی، گذشتہ روز سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نجکاری پروگرام میں پیش رفت اور مکمل کی گئی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی سفارش کر دی ۔ نجکاری کمیشن نے کہاکہ کنونشن سینٹر کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری اکتوبر 2018 میں دی گئی، اگست 2021 میں ٹرانزیکشن سٹرکچر مکمل کیا گیا بعد میں 12 پارٹیوں نے کنونشن سینٹر کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی، وفاقی کابینہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کی منظوری دے چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید