کوئٹہ (آن لائن )نصراللہ بلوچ نےکہاہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام 10 دسمبرکو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد مسئلے پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں‘ طلبا تنظیموں، انسانی حقوق ‘ وکلا تنظیموں کے رہنماوں‘ صحافی و دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو بھی خصوصی دعوت دینگے امید ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔