• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کو ایف جی ای آئی کا بہترین ریجن بنانا چاہتے ہیں، کرنل آفتاب

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے)فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنزکینٹ گیریژن چکلالہ ریجن کے زیر اہتمام ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم اورسکول انفارمیشن سسٹم بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا،یہ تربیتی ورکشاپ ایف جی پبلک سکول نمبر3 بوائز چکلالہ میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینرچکلالہ ریجن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم اورسکول انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے فوکل پرسن سید حامد علی نقوی نے چکلالہ ریجن کے فوکل پرسنزکو ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم اورسکول انفارمیشن سسٹم سے متعارف کروایا اور ان کے استعمال اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔ جی ایس او تھری کیپٹن حافظ فیصل شریف اور پرنسپل شازیہ خانم بھی موجود تھیں۔ ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے جی ایس او ون لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر سجاد خان اور ان کی ٹیم چکلالہ ریجن کو ایف جی ای آئی کابہترین ریجن بنانا چاہتے ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا بلاشبہ چکلالہ ریجن ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام 12 ریجنز میں سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید