• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین آفات میں رضا کاروں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، احسن اقبال

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان انتہائی سنگین آفات سے گزرا ہے جس نے ملک کو تباہ کردیا ہے تاہم پاکستانی ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر کھڑے ہونے کیلئے ایک بار پھر اکھٹے ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں رضاکاروں نے سیلاب زدگان کی مدد میں اٹوٹ اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ”فلڈ ہیروز“ کو دیئے جانے والے ایوارڈز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شازہ فاطمہ، ملک کےدیگر این جی اوز کے سربراہان نے بھی شرکت کی، تقریب کا انعقاد پاکستان میں سماجی بہبود کی ترقی اور انسانیت کی فلاح کیلئے اپنی رضا کارانہ خدمات فراہم کرنے والی تنظیم ”ملکر“، پی ایم وائی پی اور ایچ ای سی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں سے سب سے زیادہ اثر رکھنے والی 50یونیورسٹیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔