• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات 8، انٹر کے 22 مئی سے ہونگے، پیٹرن بھی تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی اور انٹر میڈیٹ کے 22 مئی سے ہوں گے جب کہ امتحانی پیٹرن بھی تبدیل کردیا گیا ہے اس بات کی منظوری پیر کو سب کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو سکریٹری اسکولز اکبر لغاری کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے چیرمین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سال امتحانی پیٹرن کی تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق 20فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر جوابات اور 40فیصد لمبے جوابات ہوں گے۔اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال 2023 یکم اگست سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں سال 2022 کی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار یکم جنوری کے بعد پیر 2 جنوری 2023 سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید