• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدہ ہوگیا، ہر 15 یوم بعد ایک لاکھ ٹن چینی برآمد ہوگی

اسلام آباد ( رپورٹ ، حنیف خالد)شوگر ایڈوائزری بورڈ اور شوگر انڈسٹری کے درمیان کم و بیش ایک سال کی ملاقاتوں کے بعد بدھ 14دسمبر کو معاہدہ ہوگیا ہے۔معاہدے کے اہم نکات یہ ہیںوفاقی حکومت شوگر انڈسٹری کو ہر15دن کے بعد ایک لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیا کریگی۔ پندرہ دن بعد ہونے والے مذاکرات میں شوگر ایڈوائزری بورڈ ملکی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنائے گا۔ سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کی مشاورت سے منظوری دینگے ، شوگر انڈسٹری اپنے اسٹاکس شوگر ایڈوائزری بورڈ کو تحریری طور پر بتائیگی۔محتاط اندازے کے مطابق پاکستان شوگر انڈسٹری سال بھر میں کم و بیش 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرسکے گی۔ جس سے ملک کو کروڑوں ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے جمعرات کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی صدارت وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی جو چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ بھی ہیں نے کی اور اس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین پنجاب، سندھ، کے پی کے میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمینوں سمیت بورڈ کے ممبرز کامرس صنعت و پیداوارکے وفاقی وزراءوفاقی سیکرٹریوں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ آئی آر آپریشن زبیر ٹوانہ اور دوسرے سٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔