اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے اور عوام دوست منصوبے شروع کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 10 بہارہ کہو میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران شہرکے طول و عرض میں عمران خان کیلئے عوام کا پیار ناقابل بیان ہے۔