• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں نیوایئر نائٹ پر 13جواریوں سمیت 88ملزمان گرفتار

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) کیپٹل پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مظہر حسین‘ محمد تصور‘ محمد عبداللہ اور نصیر احمد شامل ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر منشیات فروشی‘ ناجائز اسلحہ‘ ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی‘ ون ویلنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس نے 70ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انسدادی کارروائی کرتے ہوئے 16افراد کو حراست میں لیا گیا۔ راول ڈویژن پولیس نے 32مقدمات درج کر کے 37ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 22مقدمات درج کر کے 22ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11مقدمات درج کئے اور گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ کسی بھی قانون شکنی اور شہریوں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ادہر راولپنڈی میں انچارج بیگر سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 22بھکاریوں کو دھر لیا اور مختلف تھانوں میں بند کرادیا۔ تھانہ گوجر خان پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے ملزم طاہر جاوید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 400سوتر گولے، 150بڑے گولے، 80ہوائیاں، 80انار اور10 سٹک برآمد ہوئیں۔ راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن نے بیٹروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 13قمار بازوں کو گرفتار کر لیاگیا۔ گرفتار شدگان میں اللہ دتہ، نذیر حسین، نزاکت، رب نواز، دلدار، رفیق، تنویر، نواب خان، فیصل، الطاف، گل زادہ خان، جاوید اور افتخار شامل ہیں۔ ملزموں سے داؤ پر لگی رقم 35ہزار روپے، 13موبائل فونز اور 5بٹیر بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔ ادہر وفاقی دارالحکومت کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اپنے گردو نواح میں نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمی کو دیکھیں تو فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی پکار 15پر اطلاع کریں۔
اسلام آباد سے مزید