کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ناکام ہو گئیں اور اب تک کوئی موثر نظام نہ بنا سکیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہےدی سندھ اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ1958 کے تحت پہلے یہ ٹیکس حکومت سندھ کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ونگ وصول کرتا تھا تاہم رواں مالی سال میں یہ اختیار ڈی ایم سیز کو وصول کرنے کا دے دیا گیا ہےلیکن پراپرٹی مالکان کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ جو چالان لوگوں کے گھروں پر بھیجے جا رہے ہیں ان پر ون لنک یا انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے ٹیکس جمع کرانے کی ہدات کی گئی ہے لیکن یہ سہولت فی الحال بنکوں میں میسر نہیں ہے جب ڈی ایم سیز کے دفاتر میں رابطہ کیا جاتا ہے وہ اس سلسلے میں رہنمائی کرنے سے قاصر ہیں۔