کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ اور نادرا کے مابین گاڑیوں کے مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدہ پر دستخط کی تقریب ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کے دفتر میں ہوئی تقریب میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ عاطف رحمان اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنگ زیب پنھور اور دیگر افسران بھی موجود تھے معاہدے پر محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسائز ایڈمن وحید شیخ اور نادرا کی جانب سے ہیڈ آف ای- گورنمنٹ سلمان ملک نے دستخط کئے. معاہدہ گاڑیوں کے خرید و فروخت مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے سلسلے میں ہےنادرا سہولت پروگرام کے تحت گاڑیوں کے مالکان کی تصدیق کا عمل کی شروع کرے گی۔